تربت، بی ایس او کے زیراہتمام دو روزہ تعلیمی و سیاسی فیسٹیول کا اختتام

تربت(نمائندہ انتخاب) بی ایس او کے زیراہتمام عطا شاد ڈگری کالج تربت میں جاری دو روزہ تعلیمی و سیاسی فیسٹیول اتوار کی شام میوزیکل پروگرام کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ اتوار کو فیسٹیول میں تین مختلف پروگرامز رکھے گئے تھے، ابتدا میں ڈاکٹر جنید گچکی کو تعزیتی ریفرنس کی صورت میں خراج عقیدت پیش کیا گیا جس میں معروف ادبی شخصیت یوسف عزیز گچکی، امین جنید گچکی، بی ایس او کے مرکزی جنرل سیکرٹری ماما عظیم، انفارمیشن سیکرٹری بالاچ قادر و دیگرنے خطاب کیا ریفرنس میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض مرکزی کمیٹی کے رکن کریم شمبے نے سر انجام دئیے۔ اس کے بعد دوپہر کو معروف شاعر مبارک قاضی کے نام پر ان کی اپنی صدارت میں مشاعرہ رکھا گیا جس میں مبارک قاضی کے علاوہ پروفیسر ندیم اکرم، علی چراغ و دیگر شعراءنے اپنا کلام پیش کیا۔فیسٹیول کے آخر میں شام کو بلوچی زبان کے نوجوان فن کار نبیل قادر کے نام میوزیکل پروگرام رکھا گیا۔فیسٹیول میں تربت زون کے کارکنان کے علاوہ مرکزی انفارمیشن سیکرٹری بالاچ قادر اور مرکزی کمیٹی کے رکن بانک نمرہ نے بھی شرکت کی۔ دو روزہ فیسٹیول میں بی ایس او کی جانب سے کتابوں کا اسٹال بھی لگایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں