روس کی ماریوپول حملے کے دوران معروف سلطان سلیمان مسجد پر بمباری

ماریوپول :یوکرینی حکومت کاکہنا ہے کہ روسی فورسز نے ماریوپول شہر میں ایک مسجد کو نشانہ بنایا ہے، جس میں 80 عام شہری پناہ لیے ہوئے تھے۔ ہفتے کے روز یوکرینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ماریوپول شہر کی معروف سلطان سلیمان مسجد پر روسی فورسز نے شیلنگ کی۔ بتایا گیا ہے کہ اس مسجد میں ترک شہریوں سمیت 80 افراد بہ شمول بچے پناہ لیے ہوئے تھے۔ فی الحال اس شیلنگ کے نتیجے میں ہلاک یا زخمی ہونے والوں کی تعداد سامنے نہیں آئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں