’شین وارن کا خیال تھا وہ 30 سال مزید زندہ رہیں گے‘

دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز لیگ اسپنر شین وارن سے متعلق ایک انکشاف سامنے آیا ہے جس میں ان کی کاؤنسلر نے بتایا کہ شین وارن کا خیال تھا ان کے پاس جینے کے لیے مزید 30 سال ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق شین وارن کی کاؤنسلر لیان یانگ کا کہنا ہے کہ شین وارن مرنے سے قبل بے حد خوش تھے۔لیان یانگ کے مطابق انہوں نے 2015 میں 52سالہ شین وارن کو شادی کرنے کا مشورہ دیا تھااور آسٹریلوی کھلاڑی شادی کیلئے تیار بھی ہوگئے تھے۔انہوں نے کہا کہ شین وارن کی موت ایک خوفناک صدمہ تھی کیوں کہ وہ شادی کے لیے کسی لڑکی کی تلاش میں تھے۔کاؤنسلر نے شین وارن کے ساتھ ہوئی گفتگو سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ میں نے شین سے ان کی خواہش پوچھی کہ وہ اب کیا چاہتے ہیں؟ تو انہوں نے کہا کہ میں3 کام کرنا چاہتا ہوں، بچوں کے ساتھ وقت گزارنا، کسی کے ساتھ شادی کرنا اور کرکٹ کھیلنا۔کاؤنسلر نے انکشاف کیا کہ شین وارن مستقبل کے لیے منصوبہ بندی کررہے تھے اور انہوں نے بتایا تھا کہ وہ زندگی سے کیا چاہتے ہیں۔لیان کے مطابق سب کچھ ٹھیک جارہا تھا اور شین نے 3 ماہ کی چھٹی لے رکھی تھی جس دوران وہ اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزارنے کے منتظر تھے جن سے انہیں محبت تھی،شین کو صحت کے حوالے سے کسی مسائل کا سامنا نہیں تھا وہ سوچ رہے تھے کہ ان کے پاس جینے کے لیے 30 سال مزید باقی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں