ثقافت اور روایات کویاد رکھنا زندہ دلی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے پنجاب کے ثقافتی دن پر اپنی اور بلوچستان کے عوام کی جانب سے اہل پنجاب کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ثقافت اور روایات کو یاد رکھنا زندہ دلی کی علامت ہے۔ پنجاب کے ثقافتی دن کی مناسبت سے اپنے پیغام وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ میں ثقافت کے دن پر اپنی اور بلوچستان کے عوام کی جانب سے اہل پنجاب کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پنجاب کی ثقافت اور روایات کے رنگ دل آویز ہیں، ثقافت اور روایات کو یاد رکھنا زندہ دلی کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ثقافتی تہوار ہر علاقے کی پہچان اور انفرادیت کو ظاہر کرتے ہیں، ثقافت سے جڑی رہنے والی قومیں ہی آگے بڑھتی ہیں، کلچر ڈے منانے کا مقصد محبت، بھائی چارے اور یگانگت کو عام کرنا ہے۔ ہمارے ملک کی مجموعی ثقافت میں محبت، پیار،خلوص اور بھائی چارے کی خوبصورت رنگوں کی آمیزش شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں