مانسہرہ ،خواجہ سراﺅں پر اندھا دھند فائرنگ ،5 خواجہ سرا شدید زخمی ہوگئے ،ہسپتال منتقل

شنکیاری: مانسہرہ میں خواجہ سراﺅں پر اندھا دھند فائرنگ 5 خواجہ سرا گولیوں کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کابھی فوری ایکشن رات گئے کاروائی کرکے مبینہ ملزم کو گرفتار کر کے پستول برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق رات قریباً 10بجےتھانہ سٹی مانسہرہ کو اطلاع ملی کہ کنگ عبداللہ ہسپتال میں 05خواجہ سراوں کو ذخمی حالت میں لایا گیاہے۔جنھیں فائرنگ کرکے ذخمی کیا گیا ہے۔وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی پولیس فوری ہسپتال پہنچی جہاں مدعی مقدمہ محسن عرف مونہ نے موقف اختیار کیاکہ میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اپنے ڈیرے بائی پاس نزد پیما ہسپتال پہنچے تو مسمی سبطین جوکہ میرے کمرے میں پہلے سے موجود تھا نے باارادہ قتل ہم پر فائرنگ شروع کر دی۔جسکی زد میں آکر میں اپنے دیگر 04ساتھیوں کے ہمراہ جسم کے مختلف حصوں میں گولیاں لگنے سے ذخمی ہوئے۔ مدعی مقدمہ خواجہ سراءمحسن عرف مونہ ولد غلام نبی سکنہ شیخ البانڈی ایبٹ آباد حال بائی پاس مانسہرہ کی مدعیت میں ملزم سبطین سکنہ بیدادی تھانہ شنکیاری کے خلاف اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔واقوعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او مانسہرہ نے ایس ایچ او تھانہ سٹی کو ملزم کو فوری طور پر گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیئے۔ایس ایچ او تھانہ سٹی نے ہدایات پر عملددآمد کو یقینی بناتے ہوئے نفری کے ہمراہ ملزم سبطین ولد فدا کے گھرپر چھاپہ مار کر اسے گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم سے پستول بھی رآمد کرلیا گیا ھے۔تاھم پولیس نے واقعہ رونما ہونے کی وجوھات نہیں بتائیں۔پولیس کے مطابق ملزم سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔زخمی ہونے والے خواجہ سراﺅں میں محسن عرف مونہ سکنہ شیخ البانڈی ایبٹ آباد ، سمیر ولد افتخارسکنہ چکیاءروڈ مانسہرہ، بلال عرف کیف ولد لیاقت سکنہ لاہور حال چکیاءروڈ مانسہرہ ، بلال عرف نتاشا سکنہ کہووالی زیارت مانسہرہ، عظیم ولد نذیر سکنہ حال چکیاءروڈ مانسہرہ شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں