سندھ ہائی کورٹ نے لاپتا دو افرادکی تحقیقات صوبائی ٹاسک فورس کے حوالے کردی
کراچی:سندھ ہائی کورٹ نے طاہر لمبا کی گمشدگی و دیگر لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر دونوں لاپتہ افراد کی تحقیقات صوبائی ٹاسک فورس کے حوالے کرتے ہوئے سماعت 14اپریل تک ملتوی کردی ہے ۔سندھ ہائیکورٹ میں طاہر لمبا کی گمشدگی و دیگر لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ کے میرے موکل کے والد طاہر اور دوسرے ساتھی جنید کو جیل کے اندر سے گاڑی میں بیٹھا کر لے گیے۔ جنید کو ملٹری کورٹ نے ایک کیس میں سزا سنادی تھی جیسے دوبارہ جیل منتقل کردیا گیا۔ میرے موکل کے والد طاہر لمبا کا تا حال کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ بتایا جائے کہ کہیں طاہر عرف لمبا کے خلاف فوجی عدالت میں تو کوئی کیس نہیں۔ عدالت نے جیل کے عملے اور دیگر سے بھی پوچھ گچھ کی ہدایت کردی۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ جیل حکام اور عملے سے پوچھ گچھ کے دوران طاہر لمبا کو جیل کے اندر سے لے جانے کے شواہد نہیں ملے۔ عدالت نے خاتون کے دو بیٹے حمزہ اور طلحہ کی گمشدگی سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے دونوں لاپتہ افراد کی تحقیقات صوبائی ٹاسک فورس کے حوالے کردی۔ عدالت نے درخواستوں کی مزید سماعت 14 اپریل تک ملتوی کردی۔


