بیرونی آقاوں کے آلہ کار بلوچستان کے امن کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں،درچین مری

اوتھل: بلوچستان عوامی پارٹی کی سینئر رہنما ءدرچین مری نے سانگان کے علاقے میں سیکورٹی فورسز پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی آقاوں کے آلہ کار بلوچستان کے امن کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں، ایسے بزدلانہ وار ہمارے جوانوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی، دہشت گرد اپنی بزدلانہ کاروائیوں سے صوبے کے امن کو سبوتاژکرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں، محترمہ درچین مری نے دھماکے میں ہونے والے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اور شہدائے کی مغفرت کےلئے دعا کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں