تحریک عدم اعتماد، ارکان کو دھمکانے پر بلاول کاعدالت سے رجوع کرنے پر غور

اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر قانونی ٹیم سے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم، اسپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزرا کے بیانات کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی اراکین قومی اسمبلی کو دباو¿ میں لانے اور دھمکانے کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرنے پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی قانونی ٹیم نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے تمام قانونی پہلوو¿ں کا جائزہ لیا۔ ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم کا کہنا ہے کہ پٹیشن تیار کرنا شروع کردیا ہے، جلد ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں