کوئٹہ میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سرے شام ہوتے ہی چور سرگرم ہو جاتے ہیں، شہر کی مصروف شاہراہ پر اے ٹی ایم میں بھی عوام محفوظ نہیں، ایک شخص سے نقدی اے ٹی ایم کارڈ چھین کر چور فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر میں ایک بار پھر راہزن اور چور سرگرم ہو گئے ہیں سرے شام ہوتے ہی لوگوں کو لوٹنے کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے آئے روز لوگوں کو قیمتی سامان نقدی وغیرہ سے محروم کردیا جاتا ہے شہر کے مصروف شاہراہیں بھی محفوظ نہیں ہیں کوئٹہ کے مصروف شاہراہ جناح روڈ پر واقع حبیب میٹرو کے اے ٹی ایم میں کھڑے صارف کو لوٹ لیا گیا چوروں نے صارف سے نقدی اور اے ٹی ایم کارڈ چھین کر فرار ہو گئے ۔ شہر میں بدامنی چوری اور راہزنی کی وارداتوں سے عوام میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔عوامی حلقوں نے وزیر اعلی بلوچستان اور آئی جی پولیس بلوچستان سے اپیل کی وہ شہر میں بڑھتے ہوئے واقعات کا نوٹس لے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں