تمبو،دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، تین افراد جاں بحق دو خواتین زخمی

تمبو (انتخاب نیوز) ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے منجھو شوریٰ میں دو موٹر سائیکلوں میں تصادم تین افراد جاں بحق دو خواتین زخمی ہوگئیں پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے پولیس تھانہ منجھوشوری کی حدود باری موڑ کے مقام پر منجھوشوری روڈ پر تیز رفتار دو موٹر سائیکلوں میں تصادم ہوگیا جس کے سبب تین افراد جاں بحق اور دو خواتین زخمی ہوگئیں جاں بحق ہونے والوں میں سے صرف ایک شخص کی شناخت عبدالرحمن اور زخمی خواتین میں ہزاری بی بی اور سکنہ بی بی کے نام سے ہوئی جبکہ دو جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں منجھوشوری میں شناخت کے لئے رکھ دی گئیں ہیں پولیس نے اس حوالے سے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں