مند اور دشت سے پاک ایران سرحد کھول دی گئی

مند (انتخاب نیوز) پاک ایران چکاپ مند بارڈر کومپشت دشت بارڈر آج سے کھل گئے ہیں، جس علاقے عوام میں خوشی کی لہردوڈ گئی ہے، مند اور دشت کے عوامی سیاسی وسماجی حلقوں نے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار بی بی زبیدہ جلال کا خصوصی پر شکریہ اداکیا، واضح رہے بی بی زبیدہ جلال نے عوامی اورکاروباری حضرات کے مشکلات کومدنظر رکھتے ہوئے پاک ایران بارڈرچکاپ کیلئے وفاقی سطح پرخصوصی کوششیںکی تھیں، مند چکاپ اوردشت پاک ایران بارڈر بحالی اور ٹوکن سسٹم کے خاتمے کا اعلان گزشتہ ہفتے وفاقی وزیر بی بی زبیدہ جلال اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے دورہ تربت کے موقع پر کیاتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں