سندھ ہاؤس پر حملہ، پی پی کا ردعمل سامنے آگیا
میڈیا سے گفتگو میں وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا تھاکہ کارکن صرف پی ٹی آئی کے نہیں بلکہ پی پی اور جے یوآئی کے پاس بھی ہیں، اگر ہمارے کارکن مشتعل ہوئے تو سوچیں کیا ہوگا؟انہوں نے کہا کہ ایم این ایز نے اپنے تحفظ کیلئے سندھ ہاؤس کا رخ کیا جبکہ ایم این ایز وزیراعظم اور وزیرداخلہ کی ایما کے بغیر نہیں آسکتے، اگر ایسا ہی رہا تو ہمارے پاس بھی گورنر ہاوس کے گھیراؤ کے سوا کوئی راستہ نہیں ہوگا۔ان کا کہنا تھاکہ یہ کسی طور پر قابل قبول نہیں ہے اور میں توقع کروں گا کہ شیخ رشید ان کو گرفتار کریں اور ان پر دہشت گردی کا حملہ درج کیا جائے۔
Load/Hide Comments


