عمران حکومت ختم ہوچکی، یہ غیر آئینی حکومت ہے، خورشید شاہ

اسلام آباد (انتخاب نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نیوٹرل ادارے کے سربراہ یا کسی عہدیدار کے خلاف حکومت نے قدم اٹھایا تو اپوزیشن تسلیم نہیں کرے گی،اتوار کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران خورشید شاہ نے کہا کہ عمران حکومت ختم ہوچکی، یہ غیر آئینی حکومت ہے اور اس کاہر قدم غیر قانونی اور غیر آئینی ہوگا، حکومت آئینی طریقے سے چلنے سے بھاگ رہی ہے مگر پاکستان یہ سب برداشت نہیں کرسکتا۔خورشید شاہ نے کہا کہ ہم او آئی سی اجلا س کی وجہ سے چپ ہیں، اوآئی سی کے لیے آنے والے افراد عمران خان کے نہیں پاکستان کے مہمان ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں