دکی،کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھر نے سے دھماکہ ،3 مزدور شدید زخمی

دکی :دکی کے مقامی کوئلہ کان میں زہریلی گیس کے پھٹنے کے باعث دھماکہ۔ زہریلی گیس پھٹنے کے باعث جھلس کر تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔جھلس کر زخمی ہونیوالے کانکنوں کی شناخت عدنان ولد فضل قادر، شریف ولد شیرین گل، سرمدل ولد عمل خان ساکنان سوات کے نام سے ہوگئی۔زخمیوں کو سول ہسپتال دکی منتقل کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں