اسپیکر نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے، ایاز صادق

اسلام آباد (انتخاب نیوز) سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن)کے رہنما سر دار ایاز صادق نے کہا ہے کہ اسپیکر نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔پیر کو صحافی نے سردار ایازصادق سے سوال کیاکہ اطلاعات ہیں اسپیکر نے 25 مارچ کی تاریخ اپوزیشن سے مشاورت سے طے کی ہے جس کے جواب میں سعد رفیق نے کہاکہ اسپیکر نے ہم سے بالکل کوئی مشاورت نہیں کی، اسپیکر نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم کیا پیغام دینا چاہ رہے کہ ہم آئین پر عمل درآمد نہیں کرتے، یہ عمل انتہائی افسوس ناک ہے۔ صحافی نے سوال کیاکہ اسپیکر کے اس اقدام کو چیلنج کریں گے۔ سر دار ایاز صاد ق نے کہاکہ دیکھیں اب اپوزیشن فیصلہ لیتی ہے۔ صحافی نے سوال کیاکہ صدارتی ریفرنس بھی آگیا ہے۔ سعد رفیق نے جواب دیاکہ دیکھیں اب عدالت کیا فیصلہ لیتی ہے، یہ طے ہے کہ عمران خان جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں