پاکستان پانی کے پائیدار انتظام کو بہت اہمیت دیتا ہے، منیر اکرم

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے 1960 ء کے سندھ طاس معاہدے کی مکمل پاسداری پر زور دیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نیویارک میں پانی کے عالمی دن کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی مکمل پاسداری پاکستان کے لیے اہم ہے کیونکہ سرحد کی دوسری طرف اسکی خلاف ورزی کا معاہدے پر براہ راست اثر پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پانی کے پائیدار انتظام کو بہت اہمیت دیتا ہے۔پاکستانی ایلچی نے پانی کے موثر انتظام کے لیے تعاون اور ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔یاد رہے کہ 19ستمبر 1960کوپاکستان اور بھارت کے درمیان طے پاجانے والے سندھ طاس معاہدے میں تین مغربی دریاؤں سندھ، جہلم اور چناب کے پانیوں پر پاکستان جبکہ تین مشرقی دریاؤں بیاس، ستلج اور راوی پر بھارت کا حق تسلیم کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں