عثمان بزدار پر سامان چوری کا مقدمہ درج کرائیں گے، عظمیٰ بخاری
لاہور (انتخاب نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے وزیراعلی ہاس کا ریکارڈ غائب کرنے پر عثمان بزدار پر برہمی کا ظہار کرتے ہوئے عثمان بزدار کیخلاف وزیراعلی ہاس کا سامان چوری کرانے کا مقدمہ درج کرانے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بزدار صاحب یہ کسی کے باپ کا مال نہیں سرکاری ریکارڈ ہے، وزیراعلی ہاس کا ریکارڈ پنجاب کے عوام کی امانت ہے، عثمان بزدار نے 6 ٹرکوں میں سامان نامعلوم مقام پر شفٹ کرایا وہ فورا وزیراعلی ہاس واپس لائیں، اگر آپ معصوم ہیں تو لیب ٹاپ،کیمروں کی فوٹیج ڈیلیٹ کیوں کی؟ بزدار صاحب آپ بھی سنا ہے دوسری جماعتوں میں شامل ہونے کی درخواستیں کر رہے ہیں؟ آپ نے تو عمران خان کے ساتھ کھڑے نہیں ہونا تھا۔عظمی بخاری نے کہا کہ عثمان بزدار ساڑھے تین سال پنجاب کے خزانے پر سیر سپاٹے کرتے رہے ہیں، جس شخص کے پاس سائیکل نہیں تھی وہ آج ارب پتہ بن گیا ہے، بزدار صاحب ابھی تک آپ نے ملتان میں کروڑوں روپے کے خریدے گھر اور بہت ساری بینامی جائیدادوں کا حساب بھی دینا ہے، عثمان بزدار نے سالانہ گوشواروں میں 42ہزار ٹیکس ظاہر کیا لیکن اربوں کی پراپرٹی کے مالک کیسے بن گئے؟ سب چوروں کا الگ الگ حساب دینا ہوگا بھاگنے کی کوشش نہیں کرنے دیں گے۔ادھر پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے دعوی کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو 2 وفاقی وزیر اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار بھی چھوڑ کر جار ہے ہیں، عثمان بزدار بھی چھوڑ کر جار ہے ہیں، وہ سیاسی جماعتوں سے ٹکٹ کے لیے رابطے کررہے ہیں اور کہیں مقابلے میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کا کہہ رہے ہیں۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس کوئی کارڈ نہیں رہ گیا، ہمارے پاس ارکان کی تعداد 27 ہوچکی ہے، پی ٹی آئی کے 11 لوگ اور 2 وفاقی وزیر بھی آ رہے ہیں، ہمارے پاس ارکان کی تعداد 27 ہوچکی ہے، مولانا فضل الرحمان کے پاس بھی 2 سے 3 لوگ ہیں، سنا ہے مسلم لیگ ق کے پاس بھی 3 سے 4 افراد موجود ہیں یوں تحریک عدم اعتماد میں ارکان کی تعداد 200 تک پہنچ جائے گی۔


