مچھ، پینے کا صاف پانی و صفائی کا ناقص نظام، ٹائفائیڈ وباء پھوٹ پڑی
مچھ:مچھ شہر میں ٹائی فائیڈ بے قابودرجنوں افراد ٹائفائیڈ جیسی وبائی امراض میں مبتلا صفائی ستھرائی کی ناقص نظام اور صاف پانی کی عدم فراہمی غیر معیاری ملاوٹ غذائی خوراک کی استعمال سے وبائی امراض تیزی سے پھیل رہا ہے اقدامات نہ کیے گیے تو مرض کی مزید پھیلنے کا خدشہ ہے شہریوں کافوری اقدامات کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق مچھ شہر میں ٹائی فائیڈ تیزی سے پھیل رہا ہے اور ابتک درجنوں افراد وبائی امراض میں مبتلا ہوچکے ہیں مچھ شہر میں پینے کی پانی لائنیں جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں پینے کی پانی میں سیوریج اور آلودہ پانی شامل ہورہی ہے جبکہ عرصہ دراز سے پینے کی پانی کی اسکیمات کی صفائی نہیں کی گئی ہے اس کے علاوہ مچھ شہر اور ہوٹلوں ودیگر عوامی مقامات پر صفائی ستھرائی کی خاص خیال نہیں رکھا جاتا ہے مچھ شہر میں غیر معیاری اور ملاوٹ غذائی خوراک کی فروخت عام ہیں جن کی استعمال سے ٹائی فائیڈ پھیل رہا ہے لوگ تیزی سے اس وبائی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں فوری اقدامات نہ کیے گیے تو ٹائی فائیڈ مرض کی مزید پھیلنے کا خدشہ ہے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وبائی امراض کو روکنے کیلئے اقدامات کیے جائیں اور مچھ شہر اور شہر بھر کے ہوٹلوں میں صفائی کی نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت کی جائے اور پینے کی پانی کے اسکیمات کا صفائی اور مرمت کروائے جائیں تاکہ اس وبائی امراض پر قابو پایا جاسکے۔


