دنیا کا سب سے بڑا چوہا پریڈ گراو¿نڈ میں کھڑا جی جی کر رہا تھا، مریم نواز
اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے گوجرانوالہ میں مہنگائی مکاو¿ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک وہ ہے جو پریڈ گراو¿نڈ میں زور زور سے رو رہا ہے، کہتا تھا کہ دس لاکھ کا مجمع ہوگا، دس لاکھ تو کیا دس ہزار لوگ نہیں آئے۔
انہوں نے کہا کہ گوجرانولا آو¿ اور دیکھو کہ چوبیس گھنٹے میں دو بار جلسہ کیسے ہوتا ہے، عوام نے عمران کے جلسے میں شرکت نہ کرکے ان کی سیاست دفن کردی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ عمران کی بدتمیزی کا منہ توڑ جواب ملے گا، تم دوسروں کو چوہا کہتے ہو، میں بتاتی ہوں کہ پاکستان کا سب سے بڑا چوہا کون ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پریڈ گراو¿نڈ میں کھڑا جو جی جی کر رہا تھا وہ پاکستان کا سب سے بڑا چوہا ہے، ا ب کہیں اپنے جلسے کی ناکامی کا الزام بھی نواز شریف پر نہ لگا دینا۔ مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا چوہا جو کھا کھا کر موٹا ہوگیا ہے اس کا نام ہے عمران خان، یہ وہ ہے جو بائیس کروڑ لوگوں کا آٹا، نوکریاں کھاگیا۔ رہنما ن لیگ نے کہا کہ الزام لگاتے ہو نواز شریف پر،چلو بھر پانی میں ڈوب کر مرجاو¿۔ اپنے خطاب میں حمزہ شہباز نے کہا کہ کیسا انوکھا صادق و امین ہے جو توشہ خانہ کیس کا حساب نہیں دیتا، عمران خان سند یافتہ چور ہے، گوجرانولا کی عدالت سزا سنا چکی ہے۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کی حکومت کاخاتمہ ہوگا، ملک کو نواز شریف کی قیادت میں قائداعظم کا خوشحال پاکستان بنائیں گے۔ رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران نیازی نے مزدوروں کو بے روزگار کردیا، عمران نیازی تمہیں جتنے جلسے کرنے ہیں کرلو، ہم اسلام آباد آرہے ہیں۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ اس شخص نے نوجوانوں کے خواب چرائے ہیں، آج ماں باپ کے پاس بچوں کو دودھ پلانے کے لئے پیسے نہیں۔


