ہماری حکومت آئی تو عمران خان کو حیدر آباد میں بند کریں گے، غفور حیدری

اسلام آباد (انتخاب نیوز) پی ڈی ایم کے زیر اہتمام مہنگائی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے موجودہ حکومت کے خاتمے تک اپنی تحریک جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ،مقررین نے ملک میں شدید مہنگائی ،بے روزگاری اور آمن و آمان کی خرابی کی ذمہ دار نیازی حکومت کو قرار دیتے ہوئے فوری طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔اتوار کے روز وفاقی دارلحکومت میں پی ڈی ایم کے زیر اہتمام مہنگائی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے جے یوآئی کے سیکرٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری نے کہاکہ 2109 میں بھی ہم نے مارچ کیا ایک پتہ تک نہیں توڑا گیاانہوں نے کہاکہ عمران خان نے قوم کو سول نافرمانی اور پارلیمنٹ پر حملے کی کال دی اور اس وقت بدقسمتی سے عمران خان نام نہاد وزیراعظم ہے انہوں نے کہاکہ شیخ رشید نے ریاست سے بغاوت کا اعلان کیا اور آج بدقسمتی سے وہ ملک کا وزیر داخلہ ہے، انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے احترام میں ڈی چوک کی بجائے سری نگر ہائی وے پر جلسہ کر رہے ہیں موجودہ حکومت نے کشمیر بیچ کر سڑک کا نام سری نگر ہائی وے رکھ دیا ہے انہوں نے کہاکہ عمران خان اور شیخ رشید دہشتگری کے مرتکب ہوئے ہیںحکومت کی ایما پر پارلیمنٹ لاجز اور سندھ ہا?س پر دھاوا بولا گیا اور ارکان اسمبلی کو زخمی کیا انہوں نے کہاکہ جن ارکان نے عمران خان بسے علیحدگی کا اعلان کیا ان کو دھمکیاں دی گئیں انہوں نے کہاکہ عمران خان یہودی ایجنٹ اور عالمی اسٹیبلشمنٹ کا سہولت کار ہے انہوں نے نوجوانوں کو ایک کروڑ نوکریوں کا سبز باغ دکھایا اگرکوئی ایک نوجوان کہہ دے نوکری ملی تو سیاست سے دستبردار ہوجا?ں گاانہوں نے کہاکہ معاشی ترقی کے وعدے کرنے والے نے کروڑوں لوگوں کو بے روزگار کردیا ہے اور اس وقت صورتحال یہ ہے کہ عمران خان حکومت میں ہوتے ہوئے اپوزیشن کا کردار ادا کر رہے ہیںاورروزانہ ایک درجن سے زائد وزیر اپوزیشن قائدین کو گالیاں دیتے ہیں انہوں نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد کے بعد عمران خان ہوش و حواس کھو بیٹھے ہیںاگر ہماری حکومت آئی تو عمران خان کو حیدر آباد میں بند کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں