پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدار کے طور پر سپورٹ کریں گے، شہباز گل

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ کے امیدار کے طور پر سپورٹ کریں گے۔ پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں اس بڑی سیاسی پیش رفت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ق لیگ نے وزیراعظم کی عدم اعتماد میں حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ شہباز گل کے اعلان سے کچھ دیر پہلے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اشارہ دیا تھا کہ پنجاب حکومت میں ایک بڑی تبدیلی ہونے والی ہے،صوبائی حکومت میں تبدیلی کا فیصلہ اب کرنا ہوگا۔ ان کا یہ تبصرہ آج پنجاب اسمبلی میں موجودہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے بعد سامنے آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں