حکومتی ارکان شہباز شریف پر بوٹ پالش اور چیری بلاسم کی آوازیں کستے رہے

اسلام آباد (انتخاب نیوز) قومی اسمبلی اجلاس میں حکمران جماعت کے ارکان اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پر بوٹ پالش اور چیری بلاسم کی آوازیں کستے رہے جبکہ اپوزیشن کے خلاف دیکھو دیکھو کون ہے چور ہے چور ہے کے نعرے بھی لگائے گئے ۔پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کی صدارت میں ہوا اجلاس میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کے ووٹ کے لئے قرارداد پیش کرنے کی اجازت مانگنے کی تحریک پیش کی ،اس موقع پر حکمران جماعت کے ارکان شہباز شریف پر بوٹ پالش اور چیری بلاسم کی آوازیں کستے رہے اجلاس کے دوران پر حکمران جماعت کے ارکان کی جانب سے دیکھو دیکھو کون ہے چور چور چور ہے کے نعرے بھی لگائے گئے ، پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی عاصمہ قدیراپوزیشن ارکان کو انگریزی میں شیم آن یو کے الفاظ بھی کہتی رہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں