شہبازگل نے اپوزیشن کی مت مارنے کی وجہ فواد چوہدری کو قرار دے دیا
اسلام آباد (انتخاب نیوز) عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نے اپوزیشن کی مت مارنے کی وجہ فواد چوہدری کو قرار دے دیا۔سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی کے آفیشل اکانٹ پر ایک مختصر ویڈیو کِلپ شیئر کیا گیا جس میں شہباز گِل اور فواد چوہدری کو امر بالمعروف جلسے میں اسٹیج پر خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو بنانے والا شخص دونوں سے مخاطب ہو کر کہتا ہے کہ آپ دونوں نے تو اپوزیشن کی ایسی کی تیسی کردی ہے، جواب میں فواد چوہدری کہتے ہیں کہ مت ماردی ہے۔اس معاملے پر رائے مانگی تو شہباز گِل نے کہا کہ اس سارے فساد کی جڑ فواد چوہدری ہے۔
Load/Hide Comments


