ایم کیو ایم اور متحدہ اپوزیشن میں تحریری معاہدہ سامنے آگیا

اسلام آباد: ایم کیو ایم اور متحدہ اپوزیشن میں تحریری معاہدے کے مندرجات سامنے آگئے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے 2 وفاقی وزرا اب سے تھوڑی دیر بعد اپنے عہدوں سے مستعفی ہوجائیں گے۔ وفاقی وزرا امین الحق اور فروغ نسیم نے اپنے استعفی تیار کرلیے۔ذرائع ایم کیو ایم کے مطابق حکومت سے معاملات طے نہ پانے کی وجہ ان کی سست روی ہے، وزیراعظم عمران خان انا کا شکار رہے، وہ اپنے وزرا کو بھیجتے رہے لیکن خود نہیں آئے ، جبکہ اپوزیشن کی پوری قیادت ہمارے پاس بار بار آئی۔

ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اب خود بھی آجائیں تو بہت دیر ہوچکی اور ہم فیصلہ کرچکے ہیں ، رابطہ کمیٹی صرف اپوزیشن سے تحریری معاہدہ کی روٹین کے مطابق توثیق کریگی۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم کی حکومت سے علیحدگی سے حکمران اتحاد کی تعداد 164 جبکہ متحدہ اپوزیشن کی تعداد 177 ہوجائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں