حب انڈسٹریل ایریا پولیس کی کارروائی، تین مسلح ملزمان گرفتار، 2 فرار
حب (نمائندہ انتخاب) حب انڈسٹریل ایریا تھانہ کی حدود چور ڈاکوﺅں اسٹریٹ کرمنلز اور پتھیاریداروں کی آماجگاہ بن گئی ،مختلف وارداتوں میں ملوث ملزمان کے ٹھکانے پر حب کے تین تھانوں کی پولیس کا مشترکہ چھاپہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین مسلح ملزمان پکڑے گئے جبکہ ملزمان کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے چھاپہ مار کاروائیوں سے ایک روز قبل SHOہائیٹ 5دن کی چھٹی پر روانہ ہو گئے CIAحب نے تین ملزمان کو گرفتار کر کے تین مسروقہ موٹر سائیکلیں اور منشیات برآمد کرلی اس سلسلے میں بتایاجاتا ہے کہ حالیہ دنوں حب شہر اور انڈسٹریل ایریا کے غیر فعال پولیسنگ نظام اور سیاسی اثر ورسوخ سمیت بولی دیکر تھانیداری کی کرسی لینے والے پولیس افسران کے غیر فعال کردار کے سبب پورا علاقہ چور ڈاکوﺅں اسٹریٹ کرمنلز اور ہتھیاریداروں کی آماجگابن چکا ہے اور شہری تاجر ٹرانسپورٹرز غیر محفوظ ہو چکے ہیں۔ گزشتہ رات گئے ہائیٹ پولیس تھانہ لیبر کالونی میںپولیس کاروائی کے حوالے سے ذرائع بتاتے ہیں کہ حب کے تینوں تھانوں کی پولیس حسب معمول اپنے ریکوری روٹس پر مصروف تھی اور ہائیٹ تھانہ کی حدود میں واقع لیبر کالونی 600کواٹر زکے ایک مکان میں مسلح ڈاکوﺅں کا ایک 5رکنی گینگ کسی بڑی واردات کی منصوبہ بندی کا پلان تیار کر رہا تھا کہ علاقہ مکینوں نے وہاں پر مشکوک افراد کی سرگرمیوں کے بارے میں لسبیلہ پولیس کے ایک بڑے آفیسر کو فون پر اطلاع دی جس پر بالاپولیس آفیسر نے تینوں تھانوں کے ذمہ داروں کو فوری طور پر کاروائی کے احکامات دیئے بتایا جاتا ہے کہ تینوں تھانوں کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر جب مکان کے اندر موجود ملزمان کو پولیس کے حوالے کرنے کا کہاتو ملزمان نے فائرنگ کردی جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی اور کافی دیر تک فائرنگ کے تبادلے کے بعد پولیس تین مسلح ملزمان زاہد حسین رند ساکن ڈیرہ مراد جمالی حال الہ آباد ٹاﺅن حب ،نبی داد ڈومکی ساکن ڈیرہ مراد جمالی حال لیبر کالونی حب اور اعجاز احمد مگسی ساکن جٹ پٹ حال لیبر کالونی کو پکڑنے میں کامیاب ہوئی جبکہ ملزمان کے دیگر دو ساتھی پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیا ب ہوگئے پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے ایک عدد کلاشکوف اور دو عدد ٹی ٹی پسٹل اور راﺅنڈز برآمد کر کے مختلف دفعات کے تحت ہائیٹ تھانہ میں مقدمات درج کر لئے گئے پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان ہائیٹ اور حب پولیس کو ڈکیتی سمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھے واضح رہے کہ SHOہائیٹ مذکورہ چھاپہ مار کاروائی سے ایک دن قبل ہی 5دن کی رخصت پر روانہ ہو جاتے ہیں اور اپنی غیر موجودگی میں تھانہ کا چارج ایڈیشنل SHOکے حوالے کرتے ہیں تاہم بالا حکام کی جانب سے موصولہ ہدایات کی روشنی میں بعدازاں تھانے کا چارج ایک دوسرے سب انسپکٹر عبدالغفور رند کو سونپا جاتا ہے ذرائع بتاتے ہیں کہ مذکورہ چھاپہ مار کاروائی اور اس سے قبل کے معمولات اپنے اندرایک پر اسرار یت رکھتے ہیں مزید براں دو روز قبل ہائیٹ تھانہ کی حدود میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کے حوالے شائع ہونےوالی ایک خبر ایس ایچ او ہائیٹ نے اپنی پارسائی کو ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ حب سرکل پولیس میں ہائیٹ تھانہ واحد ہے جہاں پر امن و امان مثالی ہے جہاں پر نہ تو کوئی چور نہ ڈاکو اور نہ ہی کسی پتھیاریدار کا ٹھاکانہ ہے جبکہ دیگر تھانوں میں روزانہ کی بنیاد پر وارداتیں ہورہی ہیں مزید برآں ادھر CIAپولیس حب نے ملزم عنایت اللہ کو حراست میں لیکر ملزم کے قبضہ سے معمول کے مطابق صرف 520گرم چرس اور ایک موٹر سائیکل قبضہ کر لیئے جبکہ دو کاروائیوں میں دو ملزمان یونس اور محمد حکیم کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے کراچی کے تھانہ پیر آباد اور فیڈرل بی ایریا کی حدود سے چوری کی گئی دو موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں ۔


