ملک کو چلانے کیلئے سنجیدہ لوگوں کی ضرورت ہے،شیری رحمان
اسلام آباد:پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ملک کو چلانے کیلئے سنجیدہ لوگوں کی ضرورت ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سینیٹر شیری رحمان نے ٹی ٹی پی کی طرف سے یکم رمضان المبارک سے ملک میں دہشتگرد کارروائیوں کے اعلان پر مذمت کا اظہار کیا ہے۔
اس حوالے سے شیری رحمان نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹی پی اعلان سے ملکی سیکیورٹی سے متعلق چیلنجز بڑھ رہے ہیں۔پیپلز پارٹی کی نائب صدر نے کہا کہ پولرائزیشن اور ملک کی تقسیم نے ہمیں کہیں کا نہیں چھوڑا، ملک چلانے کے لیے آئین اور پارلیمنٹ کے تحت راہ ڈھونڈنی ہوگی۔
واضح رہے کہ شیری رحمان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں ٹی ٹی پی کی سیکیورٹی اداروں پر دہشتگرد حملوں کے اعلامیے کی کاپی بھی شیئر کردی ہے۔
Load/Hide Comments


