چارج سنبھالتے ہی باپ بیٹے کی گرفتاری کا آرڈر جاری کروں گا، فواد چوہدری
اسلام آباد(انتخاب نیوز) اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ کل وزارت قانون کا چارج مل رہا ہے، شہباز کی ضمانت منسوخ کرنے کیلئے کارروائی کریں گے۔ شہبازشریف کے خواب چکنا چور ہونے ہیں، یہ گھر بیٹھے وزیراعظم بن گئے ہیں، ان کا خواب کرچی کرچی ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بتایا گیا کہ وزرات قانون کا چارج مل رہا ہے اور فوری طور پر شہباز شریف اور حمزہ کی کل ہی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کریں گے اور کل ہی عدالت سے کہیں گے ضمانت منسوخی کی کارروائی شروع کریں۔ ان کا کہنا تھاکہ باپ وزیراعظم اور بیٹا وزیراعلیٰ کا امیدوار بن گئے ہیں، دونوں باپ بیٹا ضمانت پر ہیں، 48 گھنٹے ہیں اور پاکستان کو تماشہ بنادیا گیا ہے، شیروانی والوں کو پاجامے نہیں ملیں گے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ عوام کسی کو بیرون ملک بیٹھ کر حکومت تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، کیسے ممکن ہے تحریک کو باہر بیٹھ کر ڈرافٹ کیا جائے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ شہبازشریف نے کہا خط دکھا دیا جائے تو میں ساتھ کھڑا ہوجاو¿ں گا، شہبازشریف کو بلایا گیا تو یہ نہیں آئے، ان کو تو پتا ہے کیونکہ یہ تو خود سازش کا حصہ ہیں، زرداری دور میں وزیرخارجہ حنا ربانی کھر کو پتا ہی نہ تھا ڈرون حملے ہورہے ہیں، پاکستان کے لوگ اس سازش پہچان گئے ہیں۔


