حکومت بچوں کے اغوامیں ملوث گروہوں کا خاتمہ کرے، بی این پی
اسلام آباد، کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں بچوں کے اغوااور تاوان کی طلبی پر شدید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی رہنماڈاکٹر عباس لاشاری کے کمسن بھتیجے کے اغوااور تاوان طلب کی گئی ہے جو کہ قابل مذمت عمل ہے بلوچستان بالخصوص کوئٹہ میں بچوں کے تاوان کی خاطر اغواکر کے والدین سے تاوان طلب کیا جا رہا ہے حکومت اور انتظامیہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بچوں کے اغوامیں ملوث گروہوں کا قلع قمع کرے گزشتہ دنوں ایک گروہ کے ارکان کو گرفتار بھی کیا گیا جو کمسن بچوں کو اغوامیں ملوث تھی انتظامیہ و پولیس کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بہتر انداز میں تحقیقات کر کے کوئٹہ سے اغواہونے والوں بچوں کی بازیابی کیلئے اقدامات کرے جرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات قابل تشویش ہیں اب بھی بچے بھی محفوظ نہیں انتظامیہ پولیس اور ارباب و اختیار فوری طور پر اس متعلق اقدامات کریں تاکہ جو والدین ذہنی کوفت سے دوچار ہیں ان کی پریشانیاں ختم ہو سکیں بیان میں ڈاکٹر عباس لاشاری کے بھتیجے کی بازیابی کو بھی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں عوام کے جان و مال کی تحفظ کیلئے حکومت و انتظامیہ سالانہ اربوں روپے دیئے جا رہے ہیں لیکن کمسن بچے بھی اب محفوظ نہیں یہ قابل تشویش اور ناقابل برداشت عمل ہے فوری طور پر انسان دشمن اقدامات کی روک تھام کیلئے کوششیں کریں ۔


