تحریک عدم اعتماد پر ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر ڈپٹی اٹارنی جنرل مستعفی

اسلام آباد: تحریکِ عدم اعتماد پر ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود خان نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ گفتگو میں ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود خان نے کہا کہ آئین کی دھجیاں اڑا دی گئیں اس لیے مزید حکومت کا دفاع نہیں کرسکتا۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر نے غیر آئینی رولنگ دی، آئین اور جمہوری اقدار کے منافی اقدام ہے اس کی مذمت کرتا ہوں۔واضح رہے کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو آئین و قانون کے منافی قرار دے کر مسترد کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں