مکہ کے داخلی راستوں پر خصوصی چیک پوسٹیں، عمرےکیلئے اجازت نامے چیک
مکہ المکرمہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں رمضان کے دوران مملکت کے مختلف شہروں سے بڑی تعداد میں عمرہ زائرین کی مکہ مکرمہ آمد کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ دوبرس بعد اس سال رمضان میں مسجد الحرام میں مکمل گنجائش کے ساتھ عمرہ زائرین کی آمد کو بحال کیا گیا ہے۔مکہ مکرمہ کے تمام داخلی راستوں پرخصوصی چیک پوسٹوں پراضافی سیکیورٹی اہلکارتعینات ہیں جو عمرہ زائرین کے اجازت نامے چیک کرتے ہیں۔ اجازت نامے کے بغیر کوئی بھی عمرہ زائر مسجد الحرام میں داخل نہیں ہوسکتا۔ عمرہ پرمٹ کا مقصد زائرین کی تعداد کو منظم کرنا ہے تاکہ لوگ آرام سے عمرہ ادا کرسکیں اور کسی قسم کی مشکل صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ مکہ مکرمہ کی مختلف چیک پوسٹوں کا سروے کیا گیا جہاں سکیورٹی اہلکار آنے والوں کے اجازت نامے چیک کرنے کے بعد انہیں جانے کی اجازت دیتے ہیں۔
Load/Hide Comments


