سلیکٹڈ وزیراعظم پارلیمنٹ سے بھاگے ہیں، آصفہ بھٹو

اسلام آباد (انتخاب نیوز) سابق صدر آصف زرداری اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم پارلیمنٹ سے بھاگے ہیں۔تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے پر آصفہ بھٹو نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم پارلیمنٹ سے بھاگے ہیں کیونکہ وہ پارلیمنٹ میں اپنی اکثریت کھو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے آج کارروائی کے غیر آئینی اور غیر جمہوری انعقاد کا معاملہ عدالت میں اٹھایا جائے گا اور ہمارا اگلا اسٹاپ سپریم کورٹ ہے۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد مسترد کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں