پنجاب میں سیاسی بحران، وزیراعظم لاہور پہنچ گئے

لاہور: پنجاب میں سیاسی بحران کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان لاہور پہنچ گئے۔ وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔ پارٹی رہنما شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔وزیر اعظم گورنر ہاؤس میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کے ارکان اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم سے ارکان پنجاب اسمبلی کے مختلف گروپس کی بھی ملاقات کروائی جائے گی۔

اطلاعات کے مطابق وزیراعظم سے وزیراعلی عثمان بزدار اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی بھی ملاقات کریں گے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی وزارت اعلی کے انتخاب میں ارکان سے رابطوں کے بارے میں رپورٹ پیش کریں گے۔دریں اثنا وزیراعظم تحریک انصاف کے کارکنوں سے افطار تقریب میں خطاب بھی کریں گے، افطار کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں