سیکورٹی ایجنسیاں وزیراعظم کے بیان کردہ نتیجے پر نہیں پہنچیں، پاکستانی آفیشل
اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستانی سیکیورٹی ایجنسیوں کو وزیراعظم کے الزام کی تصدیق کے قابل اعتماد شواہد نہیں ملے۔ وزیراعظم عمران خان کے حکومت گرانے میں امریکی سازش کے الزام کے معاملے پر پاکستان سیکورٹی ایجنسی کی تفتیش کے معاملات سے آگاہ آفیشل نے خبر ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی ایجنسیاں وزیراعظم کے بیان کردہ نتیجے پر نہیں پہنچیں۔ پاکستانی آفیشل نے کہا کہ سیکورٹی ایجنسیوں نے عمران خان کو اپنا نقطہ نظر بتا دیا تھا۔ آفیشل نے کہا کہ پاکستانی سیکورٹی ایجنسیوں کو وزیراعظم کے الزام کی تصدیق کے قابل اعتماد شواہد نہیں ملے، سیکورٹی ایجنسیاں وزیراعظم کے بیان کردہ نتیجے پر نہیں پہنچیں۔ عمران خان اور ڈپٹی اسپیکر نے کہا تھا نیشنل سیکورٹی کمیٹی نے حکومت گرانے کی سازش کی تصدیق کی ہے۔
Load/Hide Comments


