عمران خان کے بطور وزیر اعظم کام جاری رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوسکا
اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیر اعظم ہاؤس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے بطور وزیر اعظم کام جاری رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوسکا ہے۔ ذرائع وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم کے کام جاری رکھنے کا نوٹیفکیشن کسے جاری کرنا ہے کسی کو پتہ نہیں۔ علاوہ ازیں قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد صدر نے آئین کے آرٹیکل 224A (4)کے تحت وزیراعظم کوکام جاری رکھنے کا کہا ہے، صدرمملکت کے حکم کے تحت وزیر اعظم کی برخاستگی اور اسمبلی کے تحلیل ہونے کا نوٹی فکیشن جاری ہوگیا ہے۔
Load/Hide Comments


