وزیر اعظم کی زیر صدارت پنجاب کا پارلیمانی پارٹی اجلاس، 54 ارکان شریک نہیں ہوئے

لاہور (انتخاب نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پنجاب کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں 54 ارکان شریک نہیں ہوئے۔ لاہور میں گورنر ہاو¿س میں وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت کی جس میں پی ٹی آئی اور ق لیگ کے ارکان نے شرکت کی۔ ذرائع نے بتایا کہ گورنر ہاو¿س کے گیٹ پر 193 ارکان پنجاب اسمبلی کے نام لکھوائے گئے جن میں پی ٹی ا?ئی کے 183 اور ق لیگ کے 10 ممبران کے نام شامل تھے تاہم گورنر ہاو¿س گیٹ کے ریکارڈ کے مطابق 139 ممبران داخل ہوئے اور گیٹ پر موجود لسٹ کے مطابق 54 ارکان نہیں آئے۔ تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری اور محمودالرشید نے دعویٰ کیا کہ ہمارے 165 ارکان موجود تھے اور 5 سے 7 ممبران راستے میں تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں