ڈپٹی اسپیکر نے چار ٹکٹوں پر اپنا ضمیر بیچ دیا، شہباز گل
اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ بیرونی سازش کا ثبوت روس اور چائنہ نے بھی دے دیا ہے ، روس کہہ رہا ہے امریکہ کا کردار پاکستان میں شرمناک ہے۔ شہباز گل نے کہا کہ اپوزیشن بیرونی طاقتوں سے مل کر قومی اسمبلی کے رکن خرید رہی ہے، مریم صفدر کو ہر خط قطری خط لگتا ہے ، کیا مریم نواز نے وہ خط پڑھا ہے جو آپ کہہ رہی ہے کہ خط جعلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز جس فوج کے جرنیلیوں کیخلاف گالیاں دیتہ تھی کیا ان کی وضاحت چاہیے ، پیپلزپارٹی جس کو ٹکٹ دیتی ہے اس کو دس ہزار سے پانچ ہزار ووٹ رہ جاتا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر نے چار ٹکٹوں پر اپنا ضمیر بیچ دیا ہے ، تخت لاہور کا کسی کو وزیراعلیٰ بنانا ہے تو قانون کے نیچے سے گزارنا ہے۔
Load/Hide Comments


