عداتی فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کا مشاورتی اجلاس، ارکان کے استعفوں کے آپشن پر غور
اسلام آباد (انتخاب نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان کے تاریخی فیصلے کے بعد وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں اہم مشاورتی اجلاس شروع ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی وزراءاور قانونی ٹیم شریک ہیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیا جا رہا ہے، اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی بھی طے کی جا رہی ہے۔ تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کے آپشن پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی وزراءاور رہنماو¿ں کی جانب سے مختلف تجاویز پیش کی جارہی ہیں۔
Load/Hide Comments


