کل یوم احتجاج نہیں ہوگا بلکہ یوم تشکر ہوگا، فضل الرحمن

اسلام آباد (انتخاب نیوز) حکومت مخالف متحدہ اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر کی تحریک عدم اعتماد پر رولنگ کو غیر آئینی اور قومی اسمبلی کی بحالی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ پوری قوم اور آئین پاکستان اور جمہوریت کی فتح قرار دیا اور کہا کہ عدلیہ قوم کی امیدوں پر پورا اترتے اطمینان بخش فیصلہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ کل یوم احتجاج نہیں ہوگا بلکہ یوم تشکر ہوگا، جمعہ کی نمازوں میں لوگ شکرانے کے دو نفل بھی پڑھیں، پاکستان کی بقا اور اس کے استحکام کی دعائیں کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں