بلوچستان بھر میں جے یو آئی اور پی ڈی ایم کی یوم تشکر اور یوم نجات ریلیاں

کوئٹہ (انتخاب نیوز) قائد جمعیت وسربراہ پی ڈی ایم کے حکم پر جمعہ کے روز پورے ملک کی طرح جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ اور پی ڈی ایم ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام عظیم الشان یوم تشکر اور یوم نجات ریلی نکالی گئی اور پریس کلب کوئٹہ کے سامنے بھرپور جلسے میں تبدیل ہوگئی، ریلی جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی قائم مقام امیر اور پی ڈی ایم کے نائب صدر مولانا محمد سرور موسی خیل جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق صوبائی جوائنٹ سیکرٹری سینئر نائب امیر مولانا خور شید احمد جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ حاجی عنایت اللہ بازئی مولانا عزیز اللہ حنفی سابق اسپیکر سید مطیع اللہ آغا ایم پی اے سید عزیز اللہ آغا اور دیگر صوبائی وضلعی قائدین کی قیادت میں جمعیت کے ضلعی دفتر سے جناح روڈ منان چوک سے ہوتے ہوئے پریس کلب کے سامنے مرکزی جلسہ عام میں شریک ہوئے۔ یوم تشکرکے جلسہ عام کی صدارت پی ڈی ایم کے صوبائی نائب صدر عبدالقہار ودان نے کی جبکہ اسٹیج سیکرٹری فرائض جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا حافظ مسعود احمد نے سرانجام دیئے۔ پی ڈی ایم کے مرکز ی صدر مولانا فضل الرحمن کی حکم پر پی ڈی ایم ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام عظیم الشان یوم تشکر جلسہ عام سے پشتون خواہ میپ کے صوبائی صدر اور پی ڈی ایم کے نائب صدر عبد القہار ودان جمعیت علما اسلام بلوچستان کے قائم مقام امیر اور پی ڈی ایم کے نائب صدر مولانا محمد سرور موسی خیل جمعیت کے صوبائی سرپرست مولانا عبدالرحمن رفیق بلوچستان نیشنل پارٹی موسیٰ جان اہلحدیث کے مولانا عصمت اللہ سالم، مسلم لیگ کے سجاد نیشنل پارٹی کے عطا اللہ بنگلزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے آئین کی روح کے مطابق فیصلہ کرکے ملک کو انارکی اور انتشار سے بچایا، اقتدار کے نشے میں دھت ذہنی مریض انا کی تسکین کی خاطر اب بھی عدالت عالیہ کے فیصلے سے روگردانی کی سازشوں میں مصروف ہے، ملک کو جمہوریت کی پٹری پر لانے کیلئے تمام جمہوری اور عوام دوست جماعتوں کی انتھک جدوجہد تاریخ کے اوراق میں "آب زر”سے لکھنے کی قابل ہے، ضروری ہے کہ عمران خان مزید ملک کو تباہ وبرباد کرنے کی بجائے سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عمل کرتے ہوئے انتقال اقتدار کے مرحلہ کو تحمل سے سر کرے بصورت دیگر عوام گلی کوچے میں ان کا پیچھا کرتے ہوئے سیاست کے میدان سے ہمیشہ کیلئے بے دخل کریں گے،انہوں نے کہا کہ ملکی نظام کی بہتری اور تمام شعبوں میں اصلاحات کے لیے اپوزیشن کو موقع دینا ناگزیر ہوچکا ہے، ورنہ ملک کی وحدت کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم پاکستان کی سالمیت اور آئین کی بقا اور بالا دستی کے لیے جدوجہد کرتی رہے گی، اور ظالم حکمرانوں کے خلاف ہر فورم پر جنگ لڑے گی، آئین پاکستان پر کوکوئی آنچ اور کسی قسم کا کمپرومائز اورسمجھوتہ نہیں کرے گی، انہوں نے کہا کہ عوام کے حقوق پر ڈالنے والے عناصر اب اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں، جلا گھیرا اور کادور گرز چکا ہے،اپوزیشن قائدین عدلیہ کے فیصلے پر تشکر کا اظہار کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین اور کارکنوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا،قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان اور دیگر قائدین پی ڈی ایم کی قیادت میں سلیکٹیڈ ناروا آور نااہل حکومت کے خلاف تحریک آخری مراحل میں ہیں عوام کی حقوق اور مختاری کے لیے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم پاکستان کی بقا اور سالمیت کے لئے جنگ لڑ رہے ہیں 22 کروڑ عوام ظالم حکمرانوں سے نجات چاہتے ہیں عوام کی نظریں پی ڈی ایم پر مرکوز ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ نااہل حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے آج 22 کروڑ عوام مہنگائی اور بیروزگاری اور بدامنی کے چکی میں پس رہے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے تمام اداروں کو تباہ کر دیا ہے قوم کو جلد سلیکٹڈ سے چھٹکارا ملنے والا ہے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے زیر اہتمام بلوچستان کے تمام اضلاع میں یوم تشکر ریلیاں نکالی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں