صحبت پور، آتشزدگی کے باعث دو گھر جل کر خاکستر

حمید آباد؛ بلو چستان کے علا قے صحبت پور میں آتشزدگی کے با عث دو گھروں میں مو جو د سامان جل کر خاکستر ہو گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صحبت پور میں محمد موسیٰ کھوسہ نامی شخص کے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس پر اہل محلہ نےاپنی مدد آپ کے تحت قابو پا نے کی کو شش کی مگر آگ نے مزید شدت اختیار کی تو شہریوں نے فائربریگیڈ کو طلب کیا تا ہم اہل علاقہ اور فائربریگیڈ عملے نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابوپالیا مگر آگ سے غریب مزدورسمیت دو گھر مکمل طور پر جل گئے اور گھروں میں رکھاہوا قیمتی سامان بھی جل کرراکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں