امریکی نہیں ایک اور سفارتخانے نے بلایا تھا‘ شاندانہ گلزار
اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کا کہنا ہے کہ ا±نھیں امریکی سفارت خانے سے نہیں ایک اور سفارت خانے نے بلایا تھا۔ایک بیان میں شاندانہ گلزار کا کہنا تھا کہ انہیں سفارتخانے کی جانب سے بلائے جانے کا واقعہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی درخواست دائر ہونے کے کافی دن بعد پیش آیا۔شاندانہ گلزار کا کہنا تھا کہ سفارت خانے کی جانب سے تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک سوالات پوچھے گئے لیکن انہیں ایسا کچھ نہیں کہا گیا کہ آپ خان صاحب کو چھوڑ کر پی ڈی ایم میں چلی جائیں، انھیں جس کام کے لیے بلایا گیا وہ بات نہیں کی گئی، بہت بعد میں سمجھ میں آئی کہ یہ کیا گیم چل رہی ہے۔
Load/Hide Comments


