شیخ رشید نے بھی وزارت چھوڑنے پر سیکورٹی مانگ لی
اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی وزارت چھوڑنے پر سیکورٹی مانگ لی۔ ذرائع کے مطابق شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے لہٰذا رینجرز کی سیکورٹی بھی دی جائے۔ ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کیلئے سابق وزیراعظم کے طور پر سیکورٹی اور شیخ رشید کے خطوط کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ ذرائع وزارت داخلہ نے بتایا کہ پروٹوکول کے مطابق سابق وزیراعظم کو سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔
Load/Hide Comments


