عدم اعتماد پر ووٹنگ، وزیر اعظم کو لگھا گیا خط بھی دکھانے کا فیصلہ
اسلام آباد (انتخاب نیوز) عمران خان کی پارلیمنٹ ہاﺅس آمد متوقع، وزیر اعظم کا سیکورٹی اسٹاف بھی پارلیمنٹ ہاﺅس پہنچ گیا۔ وزیر اعظم استعفیٰ نہیں دیں گے، ذرائع۔ قومی اسمبلی کے سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری کو عدالت طلب کیے جانے کا امکان ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اراکین نے وزیر اعظم کی مشاورت سے ان کو کو لکھا گیا بیرونی خط آرمی چیف ، چیئرمین سینٹ اور چیف جسٹس کو دکھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے عملے کو رات 12 بجے سے پہلے عدالت پہنچنے کے احکامات دے دیے گئے۔ دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ کے دروازے کھول دیے گئے اور عملہ بھی پہنچ گیا۔
Load/Hide Comments


