قاسم سوری نے استعفیٰ نہیں دیا،قائم مقام اسپیکر بن گئے

اسلام آباد (انتخاب نیوز) ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے استعفی نہیں دیا وہ قومی اسمبلی کے قائم مقام اسپیکر بن گئے۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے عہدیدار نے بتایا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے استعفی نہیں دیا اور اسپیکر اسد قیصر کے مستعفی ہونے کے بعد قاسم سوری قائم مقام اسپیکر بن گئے ہیں اور وہ کل قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت بطور قائم مقام اسپیکر کریں گے۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔ اسد قیصر نے دھمکی آمیز مراسلہ قومی اسمبلی میں دکھاتے ہوئے کہا کہ دھمکی آمیز خط میرے پاس ہے کوئی اس کو دیکھنا چاہے تو دیکھ سکتا ہے، ریاست پاکستان کا تحفظ کرنا میری آئینی ذمہ داری ہے، میں آئین پاکستان کا حلف پابند ہوں، آج شاید یہ میرا آخری اجلاس ہے جس کو میں چیئر کررہا ہوں ہمیں خود مختاری کے لیے کھڑا ہونے ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں