فوج قومی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، آرمی چیف

راولپنڈی (انتخاب نیوز ) آرمی چیف نے کہا ہے کہ فوج وطن کی حفاظت کیلئے ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑی رہی اور رہے گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جی ایچ کیو میں پاک فوج کی فارمیشن کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کی صدارت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز، پرنسپل اسٹاف افسران اور فارمیشن کمانڈرز نے بھی کانفرنس میں شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں شرکاءکو پیشہ ورانہ امور ، قومی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ شرکا نے پاک فوج کو بدنام کرنے کی پروپیگنڈا مہم کانوٹس لیا جبکہ کانفرنس میں ادارے اور سوسائٹی کے درمیان تقسیم پیدا کرنے کی پراپیگنڈا مہم کا نوٹس لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے عسکری قیادت کے آئین و قانون کی بالادستی کے موقف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا جبکہ فورم نے سرحدوں اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے افسران اور جوانوں کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ کانفرنس میں آرمی چیف نے ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں کہا گیا کہ پاکستان کی قومی سلامتی مقدس ہے، فوج وطن کی حفاظت کیلئے ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑی رہی اور رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں