پی ڈی ایم اورمتحدہ اپوزیشن سلیکٹیڈ وزیراعظم کی رخصتی چاہتی تھی، حافظ حمد اللہ

کوئٹہ (انتخاب نیوز ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان و جمعیت علماءاسلام کے رہنماءمولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ الحمداللہ ایک فاشسٹ حکومت سے قوم کی جان چھوٹ گئی ، پی ٹی آئی خیبر پشتونخوا اور پنجاب اسمبلی سے کیوں مستعفی نہیں ہوتی ، قوم ان کی منافقانہ سیاست بخوبی جانتی ہے اب وہ مزید قوم کو بے وقوف نہیںبناسکتے ۔ اپنے جاری کردہ بیان میں مولانا حافظ حمداللہ نے کہا کہ الحمداللہ فاشسٹ حکومت سے قوم کی جان چھوٹ گئی، پی ڈی ایم اورمتحدہ اپوزیشن سلیکٹیڈ وزیراعظم کی رخصتی چاہتی تھی جو آئینی جمہوری طریقے سے سلیکٹیڈ کو پوری ٹیم سمیت واش آوٹ کیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر عارف علوی کوشہبازشریف سے وزارت عظمی کا حلف لینا گوارا نہیں پھر استعفیٰ دے،ایوان صدرمیں بیٹھ کروہ صدرپاکستان نہیں بنی گالہ کاٹائیگرثابت ہوئے، انشااللہ اسءنجہ صدر ہاوس سے بنی گالہ ہاوس دھوم دھام سے شفٹ کرینگے ۔ مولانا حافظ حمداللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی پنجاب میں وزارت اعلی کے حصول کےلئے ہر ناجائز حربہ استعمال کررہی ہے وہ کے پی کے اور پنجاب میں صوبائی اسمبلیوں سے پی ٹی آئی کیوں مستعفی نہیں ہوتی،قوم ان کی منافقانہ سیاست بخوبی جانتی ہے وہ قوم کوبےوقوف مت سمجھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں