خاران، حافظ کبیر ایچباڑی کی گھر پر حملہ، بیٹا جاں بحق جبکہ خود ایک اور بیٹے سمیت مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا
خاران (نمائندہ انتخاب) خاران شہر نامعلوم مسلح افراد کا رات گئے حافظ کبیر احمد ایچباڑی کی گھر پر حملہ،بیٹا جانبحق خود ایک اور بیٹے سمیت مسلح افراد کے ہاتھوں اغوائ ،اسلحے ظبط پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد کیجانب سے خاران شہر کلان میں حافظ کبیر احمد کی گھر دھاوا بول دیا جس پر انکے بیٹے کیجانب سے مزاحمت پر جوابی فائرنگ سے حافظ کبیر کا بیٹا عبدالحکیم موقع پر جانبحق ہوگئے جبکہ مسلح افراد نے حافظ کبیر ایچباڑی کو بیٹے نوید سمیت اغوائ اور اسلحہ ضبط کرکے اپنے ساتھ لے گئے تاہم اب تک واقعہ کی محرکات سامنے نہیں آسکا ہے
Load/Hide Comments


