نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا شہباز شریف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
کرائسٹ چرچ (مانیٹرنگ ڈیسک) شہباز شریف کو پاکستان کا وزیراعظم بننے پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسنڈا آرڈرن نے مبارکباد دی ہے۔نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے شہباز شریف کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ تمام شعبوں میں شراکت داری کو مزید بڑھانے کیلئے آپ کے ساتھ کام کرنے کی منتظر ہوں۔قبل ازیں ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد دی تھی۔
Load/Hide Comments


