کوئٹہ، پولیس نے 5 مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں، 2 ملزمان گرفتار
کوئٹہ (انتخاب نیوز ) پولیس تھانہ بروری کی موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کاروائی، 5 مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد، 2 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایس آپریشنز عبد الحق عمرانی کی ہدایت ایس پی صدر سرکل عادل کی زیر نگرانی ایس ایچ او بروری تھانہ شوکت جدون نے تھانہ اسٹاف آئی پی شبر عباس ایس آئی انویسٹیگیشن شکیل احمد اور ایڈشنل ایس ایچ او توحید احمد آپر یشن و انوسٹی گیشن سٹاف کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ شہر میں موٹر سائیکل چوری کرنے والے گروہ کے دو افراد احسان ولد محمد جان قوم خلجی سکنہ مشرقی بائی پاس کوئٹہ اور محمد ہاشم ولد محمد قاسم قوم کرد سکنہ مشرقی بائی پاس کوئٹہ کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے تھانہ ہذا کے مقدمات نمبر (1)30/22 (2) 44/22 (3) 52/22 (4) 67/22 (5) 70/22 بجرم 381A ت پ میں 5 عدد سرقہ شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کیں جن کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن سٹاف کے حوالے کیا گیا ہے۔ مزید کارروائی بروری پولیس کررہی ہیں۔


