کراچی، پسند کی شادی کی ضد پر باپ نے بیٹے کیساتھ ملکر بیٹی کو قتل کردیا
کراچی کے علاقے گلشن معمار میں پسند کی شادی کے اصرار پر باپ نے مبینہ طور پر بیٹے کے ساتھ مل کر بیٹی کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق باپ اور بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ کراچی میں فائرنگ کا ایک واقعہ کیماڑی سکندرآباد کے گھر میں پیش آیا جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہوگئیں جب کہ قتل کے بعد مقتولہ کا دیور فرار ہو گیا۔
دوسری جانب شاہ فیصل کالونی میں موٹرسائیکل پرسوار 6 ڈاکو شہریوں سے موبائل فون اور دکان سے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص بھی زخمی ہو گیا۔
Load/Hide Comments


